
ایکنا نیوز- «دارالقرآن آستانہ حسینی» کے مطابق آستانے کے نمایندے کی شرکت کے ساتھ بورکینافاسو کے شہر
«اوآگاڈوگو» میں آستانے کے دارلقرآن سربراہ شیخ حسن منصوری کی سربراہی میں نشست منعقد کی گیی۔
اس نشست میں «وارث الانبیاء» فاونڈیشن کے قیام جو شهر «بوبو دیلاسو» میں زیر غور ہے اسکا جایزہ لیا گیا، اس سے پہلے
مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا میں «وارث الانبیاء» فاونڈیشن اسلامی اور قرآنی تعلیمات کے لیے تیار کیا جاچکا ہے۔
نشست میں ایران، لبنان اور انڈونیشیاء کے بعد مغربی افریقہ کے ممالک میں آستانے کے تعاون سے قرآنی مراکز کے قیام پر غور کیا گیا۔

نمایندے کے ہمراہ وفد نے علاقے میں قایم اسلامی ثقافتی فاونڈیشن «مزدهر» کا دورہ کیا جو بورکینافاسو میں قایم ہے اور ان مراکز کے درمیان تعاون کے حوالے بھی گفتگو کی گیی۔/