ٹیلگرام پر درس قرآن میں عراقی خواتین کی دلچسپی

IQNA

ٹیلگرام پر درس قرآن میں عراقی خواتین کی دلچسپی

15:04 - February 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505694
بین الاقوامی گروپ-آستانہ امام حسین کے تعاون سے ٹیلگرام پر درس قرآن خواتین میں مقبولیت حاصل کرنے لگا۔

ایکنا نیوز- «آستانہ حسینی» کی ویب سایٹ کے مطابق آستانے کے شعبہ خواتین کی جانب سے ٹیلگرام پر درس قرآن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور پہلے ہی دن دو سو خواتین نے اس کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

 

ٹیلگرام پر «قلائد قرآنیة: قرآنی لاکٹیں» کے عنوان سے سلسلہ شروع کیا گیا ہے جسمیں حفظ اور تفسیر قرآن کے دروس دیے جاتے ہیں۔

 

اس چینل کے توسط سے قرآنی موضوعات پر تحقیقی مقالوں کا مقابلہ بھی منعقد کیا جارہا ہے اور آخر میں منتخب مقالوں کو کتابی شکل دی جائے گی۔

 

روضہ امام حسین کے قرآنی شعبے کے مطابق ان کاوشوں کا مقصد خواتین میں قرآن تعلیمات اور قرآنی ثقافت کی ترویج ہے تاکہ خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کرسکیں۔

 

رپورٹ کے مطابق قرآنی دروس کی رہنمائی معروف دانشور اور ماہر قرآن محترمہ «مریم الخفاجی» کررہی ہیں اور خواتین اس چینل کے توسط سے سوالات بھی کرسکتی ہیں۔/

 
 
مشارکت 200 زن در آموزش قرآن آستان حسینی از طریق تلگرام
 
مشارکت 200 زن در آموزش قرآن آستان حسینی از طریق تلگرام

3786557

نظرات بینندگان
captcha