
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ویب سایٹ maspero.eg؛ کے مطابق «قرآنی معجزے»، «عشق اور قرآن»، « جامعه میں قرآنی بنیادیں»، « قرآن کی تربیتی روش»، « تفسیر قرآن کے اصول»، «توحید اور قرآن»، «مخالفوں کے مقابلے قرآن کا انصاف» جیسے موضوعات کے ساتھ قرآنی کتابیں پیش کی گییں ہیں۔
الازهر کی جانب سے تفسیر کے موضوعات پر «خطوات التفسیر البیانی للقرآن» اور «المختار من التفسیر القرآنی» کی کتاب به قلم محمد رجب بیومی بھی موجود ہے۔
الازھر کے اسٹال میں «شريعة القرآن الكريم من دلائل إعجازه» به قلم محمد ابوزهره؛ «التفسير و رجاله» به قلم محمد بن عاشور؛ «بحث في ترجمة القرآن وأحكامها» به قلم شیخ محمد مصطفی المراغی اور «القرآن و القتال» و کتاب «منهج القرآن في بناء المجتمع» به قلم شیخ محمود شلتوت بھی پیش کی گیی ہیں۔
اسٹال میں بچوں کے لیے «قصص قرآنی» کی کتاب جسمیں حضرت یوسف(ع)، حضرت موسی(ع)، حضرت سلیمان(ع)، حضرت ایوب(ع) کی داستانوں کے ساتھ لقمان کی بیٹے کو نصیحتیں شامل ہیں رکھی گیی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قاہرہ کی پچاسویں قرآنی کتاب گذشتہ بدھ سے شروع ہوچکی ہے جسکی افتتاحی تقریب میں صدر عبدالفتاح سیسی شریک تھے۔ نمایش کل چار فروری تک جاری رہے گی۔