
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے albiladpress»؛ کے مطابق ترکی کا فوجی وفد ماسکو کا دورہ کررہا ہے جہاں وہ ممکنہ آپریشن پر بات کریں گے۔
روسی زرایع کے مطابق ماسکو اور انقرہ ادلب میں فوجی آپریشن پر غور کررہا ہے تاکہ وہاں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ گفتگو کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوچکا ہے اور فوجی آپریشن کی تفصیلات پر غور کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ادلب کے شہر «معره النعمان» سے جنگجو کے اخراج کے بعد یہاں جبهة النصره پر قبضہ جمالیا ہے جبکہ منگل کو شامی فورسز نے یہاں بم باری بھی کی ہے۔/