سوئیڈن؛ اسلامو فوبیا پر سوئمینگ فیڈریشن کا سربراہ فارغ

IQNA

سوئیڈن؛ اسلامو فوبیا پر سوئمینگ فیڈریشن کا سربراہ فارغ

10:33 - February 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505745
بین الاقوامی گروپ- مسلمان خواتین کی حجاب کے خلاف نازیبا بیان پر سویمینگ سربراہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق سوئیڈن سپورٹس فیڈریشن کے کے مطابق سویمنگ فیڈریشن کے سربراہ اولا گوسٹاوسون Ulla Gustavsson) کو مسلمان خواتین کے خلاف نامناسب جملوں پر فارغ کردیا گیا ہے۔

 

فیڈریشن کے مطابق اسپورٹس میں اس طرح کے تعصب کی گنجایش موجود نہیں اور تمام لوگ برابر حقوق کے حامل ہیں۔

 

گوسٹاوسون نے اس سے پہلے ایک مسلمان باحجاب کھلاڑی کی تصویر پر ٹویٹ کیا تھا کہ حجاب نوجوانوں پر دباو کا وسیلہ ہے اور اگر مہاجرین چاہتے ہیں کہ اسپورٹس کے میدان میں آجائے تو انہیں حجاب سے دور رہنا ہوگا۔

 

سویمنگ فیڈریشن کے نایب صدر«اسٹیفن پرسون» نے گوسٹاوسون کی بات کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن تمام بچوں کو برابر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔/

3790249

نظرات بینندگان
captcha