
ایکنا نیوز- ارم نیوز ایجنسی کے مطابق تیونس کے وزیر برای مذہبی امور احمد عظوم نے قیروان صوبہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ مساجد اور مذہبی مراکز کو انتخابات کے دوران سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: سال ۲۰۱۹ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں شرف کے عنوان سے ۲۷۳۰مذہبی پروگرامز منعقد ہوں گے جنمیں علمی کانفرنسز اور نشستیں شامل ہیں۔
عظوم کا کہنا تھا: ان پروگراموں میں کوشش کی جائے گی کہ مساجد کے امام کو اس انداز سے تربیت دی جائے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں۔
انکا کہنا تھا: شرف کے عنوان سے اس تربیتی کورس اور نشست میں ایک کتابچہ بھی منشور کے عنوان سے شایع ہوگا اور مساجد کے امام کو اس منشور کی پاسداری پر عمل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
وزیر مذہبی امور کے مطابق ملک میں ۲۶۰ مساجد مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جنپر نظارت کا فقدان ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مسجد حکومتی نظارت سے دور نہیں تاہم انقلاب کے بعد ۳۳۹۰ مسجدیں تعمیر ہوچکی ہیں جنمیں سے ۳۹۳ مساجد بغیر اجازت تعمیر کی گیی ہیں اور انکے بارے میں جلد فیصلہ ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۷ کے سروے کے مطابق ملک میں ۴۴۸۰ مساجد موجود ہیں جنپر ۱۸ هزار دینی نمایندے نظارت کررہے ہیں۔/