
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں فلاحی بازار اٹھارہ مارچ سے لگایا جارہا ہے جسمیں دلچسپی لینے والے مخیرین کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔
ایرانی فوڑز، گھریلو دستکاریاں، گوشت، غلات اور دیگر مختلف اشیاء کے اسٹالز اس بازار میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کو سہولت دینے کی کوشش کی جائے گی۔
جاپان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق ٹوکیو میں ایرانی مرکز کے تعاون سے عید نوروز کے موقع پر فلاحی بازار اٹھارہ مارچ کو صبح دس بجے لگایا جائے گا جو چار بجے تک جاری رہے گا۔/