
ایکنا نیوز- بوابة الازهر نیوز کے مطابق قرآنی مقابلے نصر سٹی میں شروع ہوچکے ہیں۔
اس مرحلے میں حفاظ کرام نے سوالات کے جوابات دیے جن سے تلاوت، تجوید کے سوالات پوچھے گیے۔
مقابلوں کی ججمنٹ کے لیے تین ماہر قرآن اساتذہ کو دعوت دی گیی ہے۔
اس ابتدائی مرحلے کے مقابلے جمادی الثانی اور رجب میں منعقد ہوں گے جبکہ اگلا مرحلہ ۱۵ سے ۲۲ شعبان المعظم کو منعقد ہوگا۔
مذکورہ مقابلوں کا فاینل راونڈ ۲۹ اپریل سے چار میی تک منعقد ہوگا جنکے پوزیشن ہولڈرز کو الازھر مرکز کے سالانہ پروگرام میں انعامات دیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مقابلوں میں بارہ سو طلبا مختلف سطح پر شرکت کررہے ہیں۔
ان مقابلوں میں حفظ کل قرآن مجید ہمراہ تجوید و ترتیل بمع متن «طیبة النشر فی القرائات العشر»، حفظ کل قرآن، تجوید و بمع متن «حرز الآمانی و وجه التهانی فی القرائات السبع» اور «الدرة المضية فى القراءات الثلاث المرضية» شامل ہیں۔
دیگر سطح پر حفظ کل قرآن، تجوید و متن «حرز الأمانى ووجه التهانى فى القراءات السبع (الشاطبية)» ہمراہ معانی قرآنی بحوالہ کتاب «غريب القرآن» حفظ کل قرآن بمع«تفسیر القرآن العظیم» وغیرہ شامل ہیں۔
مذکورہ مقابلے الازھر مرکز کے تعاون سے ترویج تعلیمات قرآن کے حوالے سے شروع کیے گیے ہیں۔