شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا جشن

IQNA

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا جشن

9:00 - February 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3505786
بین الاقوامی گروپ- دختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ بیس جمادی الثانی کوجناب رسول خدا اور خدیجہ الکبری سلام اللہ علیھا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں-

ایکنا نیوز- ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ (س) کے یوم ولادت باسعادت پر ایران سمیت اکثر اسلامی ممالک  میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے-

 

شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی سالگرہ کی مناسبت سے جشن شروع ہوا جو دو تین  رات تک جاری رہے گا۔ اس مبارک موقع پرہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

 

پاکستان کے دسیوں ہزار عاشقان اہل بیت عصمت بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں اکثر امام بارگاہوں اور مساجد میں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر آسٹریلیا کے مختلف شہروں  میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور ایڈیلیڈ میں ہفتے کو جشن منایا گیا جبکہ آج رات بھی جعفریہ اسلامی سوسایٹی کے تعاون سے بعد از نمازمغربین جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا جشن

نظرات بینندگان
captcha