
ایکنا نیوز- اداہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق روسی زبان سے کرغیزی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ جلد پانچ سو کی تعداد میں صدرا پبلیکیشن اور ٹورار اشاعتی ادارے کے تعاون سے شایع کیا جارہا ہے۔
اسلامی افکار و تمدن کی ترویج کے حوالے سے اس موثر کتاب کا ترجمہ انتہائی اہم شمار کیا جاسکتا ہے جسکو کرغیزستان کے تجربہ کار مترجم«ارنیس آسیکاولو» نے انجام دیا ہے۔۔
مذکورہ مترجم اس سے پہلے بھی کافی اہم کتابوں کے روسی زبان سے کرغیزی زبان میں ترجمہ انجام دیں چکے ہیں۔/