بحرین؛ قومی قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ

IQNA

بحرین؛ قومی قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ

9:59 - February 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3505799
بین الاقوامی گروپ- «اقرأ» قرآنی مقابلوں کےآخری راونڈ میں ساٹھ امیدوار شریک / مقابلہ نو مارچ کو ہوگا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی اخبارالخلیج کے مطابق بحرین کی جمعیت خدمت قرآن کے سربراہ اسحاق بن راشد کوهجی کا کہنا ہے : طالبات کے مقابلوں میں حفظ ۳ پارے ۱۵ سال سے کم عمر کے لیے  (بحرین اور مقیم باشندوں کے لیے)، حفظ ۵ پارے ۱۸ سال سے کم عمر کے لیے (بحرین شہری اور مقیم باشندے) اور حفظ ۱۰ پارے بحرین شہریوں کے لیے اوپن سطح پر منعقد ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: خواتین کے حفظ مقابلوں میں پہلی پوزیشن ۱۰ کے لیے ایک گاڑی دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور انعامی تقریب گیارہ اپریل کو منعقد ہوگی۔

 

اسحاق بن راشد کوهجی  کے مطابق طلبا کے فاینل راونڈ میں  ۶۰ قرآء «اقرأ» مقابلوں میں شریک تھے جنکے درمیان مقابلہ فروری کو ہوا اور انکے لیے انعامات کی تقریب چوبیس اپریل کو منامہ کی جامع مسجد «احمد الفاتح» میں منعقد ہوگی۔

 

انکا کہنا ہے کہ ان طلبا کے درمیان بھی مقابلہ پندرہ سال سے کمر عمر، اٹھارہ سال سے کم عمر اور اوپن مقابلہ منعقد ہوا جبکہ انکے لیے بھی اول انعام کے طور پر گاڑی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ بحرین کے قومی قرآنی مقابلہ «اقرأ»  میں مختلف مراکز سے ۸۰۸ طلبا اور طالبات شریک تھیں جنکے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

 

«إقرأ» قرآنی مقابلہ وزارت انصاف اور ادارہ اوقاف و  امور اسلامی  کے زیر اہتمام مالی کمپنی «بن فقیه» کے تعاون سے طلبا و طالبات کے درمیان منعقد کیا گیا ہے۔/

3793852

نظرات بینندگان
captcha