امارات؛ بیسویں قومی قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

امارات؛ بیسویں قومی قرآنی مقابلوں کا اختتام

7:34 - March 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3505801
بین الاقوامی گروپ- بیسویں اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد کی گیی۔

امارات؛ بیسویں قومی قرآنی مقابلوں کا اختتام

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوطن کے مطابق بیسویں قرآنی مقابلے «شیخه هند بنت مکتوم» کی اختتامی تقریب

«النهضه» ہال میں منعقد ہوئی جسمیں مشیر حاکم دبئی ابراهیم محمد بوملحه بھی شریک تھے۔

 

مقابلہ کمیٹی کے رکن احمد الزاهد کا کہنا ہے: اس بار حفظ مقابلوں کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ابتدائی مرحلے میں

۱۶۲ مرد حضرات اور ۲۶۴ طالبات اور خواتین شریک تھیں جبکہ اختتامی مرحلے میں ۶۴ مرد اور ۷۷ طالبات حصہ لے رہیں تھیں جس سے مقابلے میں انکی دلچسپی کا انداز کیا جاسکتا ہے۔

 

تقریب انعامات میں توصیفی اسناد کے علاوہ مقابلہ جیتنے والوں میں شاندار انعامات تقسیم کیے گیے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ بیسویں «شیخه هند بنت مکتوم» قرآنی مقابلے دبئی ایوارذ کمیٹی اور حاکم دبئی

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخه هند بنت مکتوم آل مکتوم کے تعاون سے منعقد ہوئے تھے۔

3794091

نظرات بینندگان
captcha