مصر؛ «پورٹ سعید» قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

مصر؛ «پورٹ سعید» قرآنی مقابلوں کا آغاز

7:45 - March 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505808
بین الاقوامی گروپ- پورٹ سعید بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی افتتاحی تقریب میں گورنر اور وزیر اوقاف شریک تھے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق «پورٹ سعید» بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ روز شروع ہوا جسکی افتتاحی تقریب میں وزیر اوقاف محمد مختار جمعه اور گورنرعادل الغضبان شریک تھے۔

 

مذکورہ مقابلہ «مرحوم عبدالباسط عبدالصمد» کی یاد میں وزیراعظم «مصطفی مدبولی» کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جو منگل تک جاری رہے گا۔

 

مقابلوں میں انتیس عربی اور افریقی ممالک سے پچپن امیدوار «حفظ قرآن کریم بمع تجوید»، «تلاوت‌» اور «تواشیح » کے شعبوں میں شریک ہیں۔

 

ججز کمیٹی کی سربراہی عبدالکریم صالح کررہے ہیں جبکہ مصر، سوڈان اور مراکش سے ماہرین قرآن ججز میں شامل ہیں۔

 

شاندار قرآنی مقابلوں کی افتتاحی میں ملک سے اہم مذہبی، ثقافتی اور علمی شخصیات شریک تھیں جبکہ تقریب «پورٹ سعید» کے ثقافتی اور تفریحی ہال میں منعقد ہوئی جبکہ اس پروگرام کو مختلف چینلز سے برراہ راست نشر کیا گیا۔/

3794381

نظرات بینندگان
captcha