حزب‌الله کو دہشت گرد کہنے پر بحرینی رہنماوں کا رد عمل

IQNA

حزب‌الله کو دہشت گرد کہنے پر بحرینی رہنماوں کا رد عمل

7:49 - March 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3505809
بین الاقوامی گروپ- جمعیت عمل نے برطانیہ کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے اقدام کو قابل مذمت قرار دیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں چینل اللؤلؤة کے مطابق بحرین کی جمعیت عمل اسلامی نے امریکہ اور برطانیہ کے بحرینی حکومت کی مدد کو امریکی اور صھیونی رژیم کی سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔

 

مذکورہ تحریک نے  حزب‌الله کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ یا تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا بھی امریکی سازش کا حصہ ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ برطانوی حکومت نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

اس سے پہلے پارلیمنٹ میں حزب‌الله، انصارالاسلام اور جماعت نصرت‌الاسلام‌والمسلمین کے کردار پر مباحثے کیے گیے۔

اجلاس میں ان جماعتوں کے ساتھ معاونت کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

 

برطانوی وزیر خارجہ جرمی ھانٹ نے کہا تھا کہ حزب اللہ کی سیاسی شکل اور فوجی سرگرمیوں میں فرق نہیں اور ان جیسی تنظیموں کو علاقے میں برداشت نہیں کرنی چاہیے۔

 

 

اس سے پہلے سال ۲۰۰۸ میں برطانیہ نے حزب اللہ کی فوجی شاخ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم لبنان سے روابط کے حوالے سے انکی سیاسی حصے کو درست مانا گیا تھا۔

 

حزب‌الله کا رد عمل

 

حزب‌الله لبنان نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ حزب اللہ، اسرائیل جیسے دہشت گرد ملک سے لڑتی ہے اور برطانیہ صرف امریکی خوشنودی کے لیے کام کرتا ہے۔

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے آزادی پسند لوگ اس اقدام کے مخالف ہیں اور وہ جانتے ہیں یہ لوگ شام، یمن اور عراق میں اپنے مظالم پر پردہ پوشی کرتے ہہیں اور اس فیصلے سے لبنانی عوام کی توہین کی گیی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے مقابلے میں ہر مقام پر جنگ لڑتی رہے گی۔

 

حزب‌الله رہنما

 

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ پر پابندی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جو خود دہشت گردوں کی سرپرستی میں ملوث ہے انکو حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسروں کو دہشت گرد قرار دے۔

 

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ دہشت گردوں کی معاونت میں شریک ہے اور اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کا اہم سپورٹر شمار کیا جاتا ہے۔

 

 

شیخ نعیم قاسم نے برطانیہ کو صھیونی معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے اقدام سے حزب اللہ کی عزت بڑھی ہے اور اس سے ثابت ہوا کہ حزب اللہ مظلوموں کی حامی ہے۔

 

شامی وزارت خارجہ

 

حزب اللہ کے حوالے سے شامی وزارت خارجہ نے بھی بیان میں برطانیہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس اقدام کو عربی امت کی توہین قرار دیا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ برطانیہ خود تکفیری قوتوں اور  اسرائیل کی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور انکو زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں کو دہشت گرد قرار دے۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ حزب اللہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق سالم سرگرمیوں کے ساتھ ملکی مفاد میں کام کررہی ہے اور دہشت گردوں کے حامی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسروں کو دہشت گرد قرار دے۔/

3794393

نظرات بینندگان
captcha