کویت؛ قرآن میں تدبر مہم کا اہتمام

IQNA

کویت؛ قرآن میں تدبر مہم کا اہتمام

7:57 - March 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3505813
بین الاقوامی گروپ- قرآنی انجمن «منابر النور» کے سربراہ «عیسی ظفیری» کے مطابق «قرآن کومهجور نہ رکھے» کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامہ کویتی الرأي کے مطابق عیسی ظفیری کا اس بارے میں کہنا تھا: اس مہم کو شروع کرنے کا اہم مقصد قرآن مجید میں غوروفکر کو عام کرانا ہے تاکہ لوگوں میں قرآنی تلاوت سننے اور غور کرنے کا رجحان پیدا ہو۔

 

قرآن مجید میں عدم توجہ اور کلام پاک کی جانب بے رغبتی کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ان مسایل کی معاشرے میں موجودگی دیکھتے ہوئے «مصابیح الهدی» تنظیم کے تعاون سے اس مہم کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ظفیری نے قرآنی فضایل کو عام کرانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : تفسیر کی نشستوں کا اہتمام، سوشل میڈیا پر مختصر قرآنی کلپس تیار کرانا اور عوامی سطح پر دلچسپ قرآنی مقابلوں کا اہتمام " قرآن کو مھجور نہ رکھے" مہم میں شامل ہیں۔

 

انہوں نے تمام کویتی عوام سے درخواست کی کہ وہ اس مقدس اہداف کی تکمیل اور نسل نو کی تربیت کے لیے بڑھ چڑھ کر مہم میں حصہ لیں۔/

3794723

نظرات بینندگان
captcha