
ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق الانبار کونسل کے سربراہ حمید الهایس نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: عراقی فورسز نے شام کے علاقے باغور سے ایک ہزار دہشت گردوں کو تحویل میں لیا ہے۔
انکا کہنا تھا: ان دہشت گردوں میں دنیا کے مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔
الهایس نے مزید کہا: الانبار صحرا کے اطراف میں کچھ داعشی دہشت گرد فرار ہوچکے ہیں جنکی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔/