تیونس میں عرب لیگ اجلاس پر حزب‌الله لبنان کا رد عمل

IQNA

تیونس میں عرب لیگ اجلاس پر حزب‌الله لبنان کا رد عمل

9:14 - April 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505937
بین الاقوامی گروپ- حزب اللہ نے عرب لیگ اجلاس کے فیصلوں کو ناکافی اور اہمیت سے عاری قرار دیا۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ نے تیونس اجلاس کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کی حالت زار اور تقاضوں کو دیکھتے ہوئے عرب لیگ سربراہان کے فیصلے غیر موثر ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ جولان پر امریکی فیصلے کے مقابلے میں رسمی بیان اور سطی مذمت کافی نہیں جبکہ مذکورہ ممالک اسلام دشمن   (اسرائیل) سے تعلقات کے لیے زوق و شوق سے آگے کی طرف جارہے ہیں۔

 

حزب‌الله لبنان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بعض عرب ملک اس بات پر شرمند ہ ہے کہ انہوں نے کافی سال پہلے ہی اسرائیل سے تعلقات کیوں نہ قایم کیے۔

 

بیان میں لبنانی صدر میشل عون کے بیان اور شام و فلسطین معاملے پر انکے بیان کو قابل تحسین قرار دیا گیا ہے۔

 

حزب‌الله  لبنان نے فلسطینیوں کے حق پر تاکید کرتے ہوئے غزہ میں مقاومت کی حمایت کا اعلام کیا اور کہا کہ مقاومت سنچری ڈیل کو مکمل رد کرتی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ عرب لیگ کا اجلاس گذشتہ روز تیونس میں منعقد ہوا جسمیں عرب سربرایان نے جولان ہایٹس پر امریکی صدر کے فیصلے کی سطی طور پر زبانی مذمت کی۔/

3800671

نظرات بینندگان
captcha