IQNA

10:09 - April 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3505984
بین الاقوامی گروپ- کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی پر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں آج تک کسی ایک بھی واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔

 

مقررین نے یہ بھی کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ملک کے مختلف دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گیے جنمیں حکومت سے ٹارگٹ کلنگ روکنے پر زور دیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: