برلین؛ مساجد کو دھمکیاں موصول

IQNA

برلین؛ مساجد کو دھمکیاں موصول

9:18 - May 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506071
بین الاقوامی گروپ- برلین کی مسجد کو شدت پسند گوروں کی جانب سے دھمکی آمیز خط ارسال کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق گذشتہ ہفتے کوبرلن میں نویکولن علاقے میں واقع مسجد غازی عثمان پاشا (Gazi Osman Paşa  کو دھمکی آمیز خط مل چکا ہے۔

 

مسجد انجمن کے رکن علی شنل (Ali Şenel  کے مطابق کرائسٹ چرچ کے واقعے کے بعد دھمکی آمیز خط انہیں ملا تھا لیکن حال ہی میں ایک خط گولی کے ہمراہ انہیں ملا ہے اور رمضان المبارک میں سیکورٹی پر وہ پریشان ہے اور توقع ہے کہ اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا: پولیس کو واقعے کی رپورٹ ہوچکی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ سیکورٹی پر توجہ دی جائے گی۔/

3808358

 

نظرات بینندگان
captcha