کراچی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے

IQNA

کراچی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے

9:21 - May 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506072
بین الاقوامی گروپ- علما نے مطالبات پورے نہ ہونے پر عالمگیر احتجاج بارے انتباہ کردیا۔

ایکنا نیوز- شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ایک ہفتے سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، ان مظاہروں کی کال سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دی تھی۔

کراچی میں خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد اور جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے گمشدہ افراد کی تصاویر اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

کویٹہ میں نماز جمعہ کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ہاشم موسوی اور حسنین وجدانی نے کہا کہ آئین کے ارٹیکل ۱۰ اور ۱۰-اے کے تحت تمام گمشدگان کی بازیابی و ان کی حفاطت ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

کراچی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے

مقررین نے کہا کہ صدر و وزیراعظم فوری طور پہ گمشدگان کے اہل خانہ کہ مطالبات کو پورا کرائیں، معصوم بچے، مائیں، بہنیں، بیٹاں شاہراوں پر کھلے آسمان تلے چھ دن سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں، گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کی جائے، ریاست کا کوئی فرد کسی جرم میں مطلوب ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کرکے اس کا ٹرائل کریں مگر قانون کے رکھوالے قانون پامال کریں گے تو افسوسناک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو منظم منصوبہ بندی کے ساتھ دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وطن کے بہترین فرزندوں کو غدار دکھانے کی سازش ہورہی ہے۔

 

مقررین نے کہا کہ اپنے بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لئے ہمارے پیاروں کو اٹھا کر غائب کیا گیا ہے، سازشوں میں امریکہ اور اسراییل کے ساتھ آل سعود کا ہاتھ شامل ہے ، ہمارا مطالبہ ہے اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے، بصورت دیگر ملگ گیر احتجاج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔/

کراچی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے

نظرات بینندگان
captcha