
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قرآنی اساتذہ کی نشست «تدریس میں کامیاب روش کی تحقیق» کے عنوان سے یوم معلم کے موقع پر منعقد کی گئی اور " معلم انبیاء کا پیشہ " کے موٹو کے ساتھ نشست میں اسلامی مرکز لندن کے سربراہ حجت الاسلام محمدعلی شمالی اور ادارے کے قرآنی و عربی زبان شعبے کے سربراہ رمضان الاوسی بھی شریک تھے۔
اسلامی مرکز برطانیہ کے مطابق نشست میں اساتذہ اور دانشوروں نے تدریس کے حوالے سے اہم امور اور عوامل پر تجاویزات پیش کیں۔
نشست میں رمضان الاوسی نے اساتذہ کی تجاویز کا خیرم مقدم کیا اور گذشتہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کیا۔
نشست کے اختتام پر اسلام مرکز کے سربراہ نے اساتذہ کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے ان میں اسناد اور توصیفی سرٹیفیکٹ تقسیم کی ۔/