مسجد ریاض میں خطبے انگریزی زبان میں ہوں گے

IQNA

9:08 - May 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506076

مسجد ریاض میں خطبے انگریزی زبان میں ہوں گے

بین الاقوامی گروپ- ریاض کی مسجد «المیدانی» میں خطبے انگریزی زبان میں دیے جائیں گے۔

مسجد ریاض میں خطبے انگریزی زبان میں ہوں گے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب‌نیوز کے مطابق ریاض شہر کے علاقے الورود کی مسجد «المیدانی» میں ہر جمعے کو بڑی تعداد میں غیر عرب زبان افراد شریک ہوتے ہیں۔

 

مسجد کے امام «محمد ابو شعبان» جو آسٹریلین نژاد ہے کا کہنا ہے کہ اکثر نمازی خطبے کے ترجمے مانگتے تھے۔

 

انکا کہنا تھا: ہم نے وزارت امور اسلامی کے تعاون سے ترجمے پر کام کیا اور اب یوٹیوب پر خطبے کو ترجمے کے ساتھ پیش کرنا کا کام کیا جارہا ہے۔

 

شعبان کا کہنا تھا کہ سعودی میں بہت سے افراد عربی نہیں بول سکتے ہیں اور انگریزی سے استفادہ کرتے ہیں اور ہر جمعے کو انکی بڑی تعداد نماز جمعہ میں شرکت کرتی ہے۔

 

جرمنی کے نومسلم «فولکر اندرس» کا کہنا تھا: ایک دوست کی وجہ سے یہاں آیا اور انکے انگریزی خطبے سے استفادہ کیا۔/

3808539

نظرات بینندگان
captcha