
صدرا کالج کے سربراہ اور جامعه المصطفی(ص) کے نمایندے حجتالاسلام محمدجواد اسعدی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے یہ مراکز قائم کیے گیے ہیں۔
انکا کہنا تھا: اسلامی کالج میں قرآنی علوم کے مختلف شعبوں میں طلبا داخلہ لیتے ہیں اور جامعه المصطفی(ص) کا ادارہ عرصے سے قرآنی شعبے پر توجہ دے رہا ہے۔

اسعدی کے مطابق ہاسٹلوں میں بھی قرآنی کورسز سے استفادے کے مواقع مسیر کیے گیے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا: جامعه المصطفی(ص) میں دارالقرآن مراکز کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے صدرا کالج میں
«دارالقرآن الکریم» مراکز قایم کیے ہیں۔
اسعدی کے مطابق قرآنی مراکز میں قرات، حفظ ، ترتیل، صوت و لحن، خطاطی، قرآن فھمی، قرآنی ورکشاپس، قرآنی مقابلوں کے علاوہ دیگر قرآنی پروگرامز بھی کام کیے جاتے ہیں۔/