ھالینڈ؛ «ہیگ» میں ختم قرآن کی پانچویں محفل

IQNA

ھالینڈ؛ «ہیگ» میں ختم قرآن کی پانچویں محفل

9:53 - May 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506090
بین الاقوامی گروپ- ثقافتی مرکز«الکوثر» جو شہر «ہیگ» میں واقع ہے قرآن محفل منعقد کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ alcauther.com؛ کے مطابق مسلسل پانچ سالوں سے الکوثر ثقافتی مرکز میں

«معاً نختم القرآن ۵» (مشترکہ ختم قرآن ۵) کے عنوان سے قرآنی محفل منعقد کی جارہی ہے۔

 

۲ جون تک جاری رہنے والی اس قرآنی محفل کا آغاز ہوچکا ہے اور روزانہ پانچ بجے سے قرآت شروع ہوگی جسمیں معروف قرآء شرکت کریں گے۔

 

ختم قرآن کی محفل خواتین و حضرات دونوں شریک ہوسکتے ہیں اور الکوثر ثقافتی مرکز کی جانب سے شرکاء کے لیے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

 

ختم محفل پر شرکاء کے درمیان قرعہ اندازی سے عمرہ، عمرہ کے اخراجات کا پچاس فیصد خرچہ اور پانچ عدد خودکار پڑھنے والے قرآنی قرآن و قلم تقسیم کیے جائیں گے۔/

ھالینڈ؛ «ہیگ» میں پانچویں محفل ختم قرآن

3809509

نظرات بینندگان
captcha