ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کے گھر کے باہر دھرنے کا گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے اور دھرنے منتظمین کے رکن حسن رضا سہیل سمیت ملت کے 20 جوان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
دھرنے کے مقام پر خانوادہ شیعہ جبری گمشدگان کے ہمراہ علامہ حسن ظفر نقوی، صغیر عابد رضوی، راشد رضوی سمیت ملت کے غیور جوان موجود ہیں اور انکا کہنا ہے کہ بیگناہ روزہ داروں پر آپریشن کا امکان موجود ہے۔
دھرنا منتظمین نے درخواست کی ہے کہ قوم و ملت کی عزت وقار کی سر بلندی و حقوق کے حصول کیلئے تمام عزادار دھرنے میں پہنچیں۔
قابل ذکر ہے کہ کراچی میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف صدر مملکت کے گھر کے باہر دس روز سے خانوادہ اسراء اور دیگر لوگ دھرنے پر بیھٹے ہوئے ہیں۔