ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ریاست کو چاہیے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آئے گا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔