
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق اسکینڈے نیویائی ممالک میں آستانہ حسینی کے شعبہ خواتین کے تعاون سے خواتین کی قرآنی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔
سوئیڈن کے شهر «لینشوپینگ» اور «نورشوپینگ» جبکہ ڈنمارک کے شہر «رینکسٹڈ» اور «کپنهاگ» میں خواتین کی شرکت کے ساتھ محافل قرآن جاری ہیں۔
آستانہ حسینی ٹیم کی رکن نور فاطمة، العلویة زاهرة اور مروة الأنباری ان محافل کی نظارت کررہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسکینڈے نیویا کے ممالک میں اگرچہ سوئیڈن، ڈنمارک اور ناروے شامل ہیں مگر تاریخ اور ثقافتی مشترکات کی بناء پر جزائر فارو، فن لینڈ اور آیسلینڈ کو بھی اسکینڈے نیویا میں شامل تصور کیا جاتا ہے۔