
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں اہم شخصیات اور علما کے علاوہ قرآء اور حفاظ شریک تھے جبکہ اس تقریب میں ایرانی ثقافتی سفیر سیدحسن حیدری نے قرآن و رمضان کی اہمیت کے حوالے سے خطاب کیا۔
تقریب سے ایرانی عالم دین حجتالاسلام معینیان نے احادیث رسول اکرم(ص) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رمضان اور شب ہائے قدر کے ایام میں اس مقابلے کی اہمیت دوچنداں ہوجاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں میں ایتوپیا کے مختلف شہروں سے ستّر خواتین اور طلبا شریک تھے۔
مقابلوں کے اختتام پر کامیاب قرآء اور حفاظ کو توصیفی اسناد اور انعامات دیے گیے۔/