
ایکنا نیوز- عرب نیوز کے مطابق دس ہزار اضافی نلکوں سے آب زمزم کے نلکوں یا سبیلوں کی تعداد پچیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مسجدالحرام میں ۶۵۰ پینے کے اسٹال اور ۲۱۶ ٹینکر بھی آب زمزم کے ساتھ زائرین کی پیاس بجھانے کے لیے موجود ہیں۔
معذور افراد کو پانی پلانے کے لیے مسجد الحرام میں رضا کار بھی ہر وقت آمادہ خدمت ہیں۔
کعبہ کے مشرق میں ب زمزم کا کنواں موجود ہے اور ہر سال لاکھوں حجاج کرام یہاں سے پانی لے جاتے ہیں، اس کنویں کی تاریخ حضرت ابراهیم (ع) اور انکے فرزند حضرت اسماعیل (ع) کے زمانے سے جاملتی ہے۔/