پاکستان بھر میں قدس مظاہرے اور ریلیاں

IQNA

پاکستان بھر میں قدس مظاہرے اور ریلیاں

11:49 - June 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506186
بین الاقوامی گروپ- مختلف شہروں میں مظاہرئے ہوئے جنمیں قدس شریف کی حمایت پر تاکید کی گئیں۔

ایکنا نیوز- رمضان کے آخری جمعے کو ملک میں فلسطینیوں کی حمایت اور صدی معاملے کی مخالفت میں عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا گیا جنمیں بڑی تعداد میں خواتین اوربچے بھی شریک تھے۔

 

اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

پاکستان میں سب سے بڑی ریلی کا اہتمام  کراچی اور لاہور میں کیا گیا ہے شہر کے مختلف حصوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت اور سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔

 

کویٹہ میں  بھی نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ انھیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان بھر میں قدس مظاہرے اور ریلیاں

امام جمعہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی کا ملت اسلامیہ پر بڑا احسان ہے جنہوں نے قدس شریف کا مسئلہ اجاگر کیا اور کہا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور آج سب اس معاملے کو جان گیے ہیں۔

مظاہروں میں اسرائیلی اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔

پاکستان بھر میں قدس مظاہرے اور ریلیاں

پاکستان بھر میں قدس مظاہرے اور ریلیاں

نظرات بینندگان
captcha