مسجد النبی میں ختم قرآن کا اہتمام

IQNA

مسجد النبی میں ختم قرآن کا اہتمام

11:31 - June 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506188
بین الاقوامی گروپ- مسجدالنبی(ص)‌ ختم قرآن پروگرام میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایکنا نیوز-  «عرب نیوز» کے مطابق امور حرمین کے ترجمان ‌ «جمعان العسیری» کا کہنا تھا کہ آخری رمضان کی رات پروگرام ختم قرآن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: لائٹینگ، کولر، سایہ بان اور ایلوٹر وغیرہ تیار کیا جاچکا ہے۔

 

عسیری کے مطابق پانچ ہزار رضاکاروں کی کاوشون سے مسجد النبی کے چاروں اطراف میں صفائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آخری رات پروگرام میں زائرین کی رہنمایی اور خدمت رسانی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ 

 

پروگرام میں آخری رات تیسویں پارے کی تلاوت ہوگی جسکے بعد ختم قرآن کی دعا پڑھی جائے گی۔/

3816523

نظرات بینندگان
captcha