
ایکنا نیوز- اناطولیہ عربی نیوز کے مطابق حفظ، تلاوت اور تفسیر کے بین الاقوامی مقابلوں کے کامیاب قرآء کے اعزاز میں تقریب
مسجد جامع الجزیره میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں دیگر اعلی حکام کے علاوہ الجزایر کے قایم مقام صدر عبدالقادر بن صالح، اسپیکر معاذ بورشاب، وزیر برائے مذہبی امور یوسف بلمهدی اور دیگر سفارت کار شریک تھے۔
پچیس سال سے کم عمر کے طلبا کے درمیان قرآت مقابلوں میں الجزایر کے «احمد حرکات» ، فلسطین کے قاری «وسیم جادالله سلیم عابد» اور لیبیا کے قاری «الصادق علی مفتاح خالد» اول تا سوم آئے جنکو ایک ملین، آٹھ لاکھ اور پانچ لاکھ دینا انعامات دیے گئے۔
پندرہ سال سے کمر عمر طلبا کے درمیان حفظ مقابلوں میں صوبہ میلہ کے حافظ «يونس نذير» وھران صوبہ کے حافظ «عبد الودود سحنون» اور «وهران» اور قسنطنیہ کے «منذر يونس» اول تا سوئم آئے۔
قابل ذکر ہے کہ سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے بدھ کو الجزائر میں شروع ہوئے تھے جنمیں اٹھائیس ممالک کے نمایندے شریک تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے اعزازی قرآء میں مقابلوں میں شامل تھے۔/
ایران کے حافظ محمدحسین بهزادفر بھی مقابلوں میں شریک تھا تاہم وہ پوزیشن لینے میں ناکام رہے۔/