بین الاقوامی گروپ- اعلی سیکورٹی حکام کے مطابق ایسے شواہد موجود ہیں کہ داعش سربراہ لیبیا میں چھپا ہوا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اسپوٹنیک نیوز کے مطابق سیکورٹی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسلحوں کی ترسیل کے بعد ملک میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے سربراہ طلال المیهوب کا کہنا تھا: گرچہ قطی طور پر دعوی نہیں کیا جاسکتا ہے مگر بعض ایسے آثار موجود ہیں جنکی بناء پر کہا جاسکتا ہے کہ البغدادی لیبیا میں پہنچ گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: شام اور عراق سے مختلف دہشت گروپس لیبیا آچکے ہیں اور لگتا ہے کہ داعش اس ملک میں بحرانی کیفیت سے فایدہ اٹھانا چاہتی ہے۔/