سعودی سپریم کورٹ نے پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کردی

IQNA

سعودی سپریم کورٹ نے پیر کو شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کردی

13:30 - June 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506197
بین الاقوامی گروپ- سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے پیر کی شام 29 رمضان المبارک سنہ 1440ھ کے شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب میں قمری مہینوں‌ کا چاند سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوربینوں‌ کی مدد یا براہ رویت سے دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہوگا۔

 

سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سعودی باشندوں‌اور دیگر مسلمانوں‌ سے اپیل کی ہے کہ وہ سوموار کی شام عید کا چاند دیکھیں۔

 

سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹیوں اور انفرادی سطح پر چاند دیکھنا کار ثواب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ رویت ہلال میں مدد کرنا نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha