پاپ نے مسلمانوں سے گفتگو پر تاکید کردی

IQNA

پاپ نے مسلمانوں سے گفتگو پر تاکید کردی

11:00 - June 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506261
بین الاقوامی گروپ- پاپ فرانسیس نے اٹلی کی ناپل یونیورسٹی میں خطاب کرتےہوئے نصاب میں اصلاحات پر زور دیا اور کہا کہ طلبا کو مسلمان اور یہودی مکاتیب سے گفتگو کی تربیت بھی دینی ہوگی۔

ایکنا نیوز- ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق پاپ فرانسیس نے مذھبی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن بقائے باہمی کے لیے مسلمانوں اور دیگر مکاتیب سے دوستانہ گفتگو ضروری ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذھب کے طلبا کو ثقافت، زبان اور طرز فکر کے اصولوں سے آشنا ہونا چاہیے تاکہ وہ دیگر افراد سے درست رابطہ برقرار کرسکے۔

 

پاپ نے گذشتہ سال  شیخ الازهر مصر سے بھی ملاقات میں دونوں مذاھب کے درمیان گفتگو اور رابطے پر زور دیا تھا۔

 

ملاقات میں دونوں مذاھب کے درمیان امن و محبت کے موضوع پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیا گیا تھا۔/

3821431

 

نظرات بینندگان
captcha