حرمین عسکریین میں محفل قران کا انعقاد+ تصاویر

IQNA

حرمین عسکریین میں محفل قران کا انعقاد+ تصاویر

7:01 - June 10, 2026
خبر کا کوڈ: 3520314
ایکنا: عراق میں روضۂ امامین عسکریینؑ میں آستان عباسی کے قرآء کی شرکت سے ایک روح پرور محفل بعنوان انس با قرآن کریم منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز- الکفیل نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آستانہ مقدس عباسی کے علمی کمپلیکس اور قرآنی امور کے قراء کرام نے روضۂ امامین عسکریینؑ میں منعقدہ قرآنی محفل میں شرکت کی۔

یہ شرکت شعبہ قرآن کریم آستانہ عباسی سے وابستہ مرکزِ قرآن کریم دیوانیہ کے تعاون سے عمل میں آئی۔ اس اقدام کا مقصد عراق کے مقدس مزارات میں منعقد ہونے والی قرآنی محافل اور سرگرمیوں میں ادارے کی مسلسل اور فعال موجودگی کو برقرار رکھنا ہے۔

محفل میں قرآن کریم کی تلاوت، قرآنی معارف کے فروغ اور اہلِ بیتؑ کے مقدس مزارات سے وابستگی کے روحانی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، جبکہ حاضرین نے قراء کرام کی دلنشین تلاوت سے بھرپور استفادہ کیا۔/

تصاویر:

 

 

4356972

نظرات بینندگان
captcha