ایران کے بین الاقوامی قرآنی کمیٹی کے سربراہ کا انتخاب

IQNA

ایران کے بین الاقوامی قرآنی کمیٹی کے سربراہ کا انتخاب

6:49 - June 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520285
ایکنا: حجت الاسلام نوری زادہ کو ادارۂ اوقاف و امورِ فلاح و بہبود کے سربراہ کے حکم کے تحت بین الاقوامی قرآن کریم مقابلوں کے 42ویں اور 43ویں ادوار کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کو عالمِ اسلام کی اہم ترین قرآنی تقریبات میں شمار کیا جاتا ہے۔ سال 2026 میں ان مقابلوں کے انعقاد کی اہمیت کے پیشِ نظر ادارۂ اوقاف و امورِ فلاح و بہبود کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی خاموشی نے ایک حکم نامے کے ذریعے ادارے کے مرکزِ امورِ قرآنی کے سربراہ حجت الاسلام سید ناصرالدین نوری زادہ کو بین الاقوامی قرآن کریم مقابلوں کے 42ویں اور 43ویں ادوار کی انتظامی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

 

اس حکم نامے میں امت کے شہید رہبر اور جنگِ رمضان کے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریٹ کو فعال بنا کر اور تمام دستیاب صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے، نیز ادارے کے معاونین اور مدیران کے ہمہ جہت تعاون اور ملک کے دیگر سرکاری اداروں کی استعداد سے مناسب استفادہ کرتے ہوئے، اخراجات میں کفایت شعاری اور جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ان مقابلوں کے بہترین انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔/

 

4355539

 

 

نظرات بینندگان
captcha