ورلڈ کپ میں عاشورا کے حوالے سے سیاہ وردی کے لیے عراق کی درخواست

IQNA

ورلڈ کپ میں عاشورا کے حوالے سے سیاہ وردی کے لیے عراق کی درخواست

7:13 - June 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520304
ایکنا: عراقی فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ وہ سینیگال کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں یومِ عاشور کی مناسبت سے قومی ٹیم کو سیاہ جرسی پہننے کی اجازت دے۔

ایکنا نیوز- عراقی میڈیا کے مطابق عراقی فٹبال فیڈریشن نے ایک علامتی اور بامعنی اقدام کے طور پر فیفا کے ساتھ باضابطہ مشاورت کا آغاز کیا ہے تاکہ عالمی ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے ملک کا ثقافتی اور مذہبی پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق عراق اور سینیگال کے درمیان ہونے والا اہم میچ شبِ عاشور کے ساتھ متقارن ہے۔ اسی مناسبت سے عراقی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ایک سرکاری درخواست ارسال کی ہے جس میں اس خصوصی میچ کے دوران قومی ٹیم کی تیسری کٹ، یعنی سیاہ جرسی، استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

عراقی حکام کے مطابق یہ فیصلہ شعائرِ حسینی کے احترام اور ایامِ سوگواری میں حضرت امام حسینؑ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو علاقائی ذرائع ابلاغ میں بھی وسیع کوریج حاصل ہوئی ہے۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ٹیموں کے لباس اور کھیل کے سازوسامان سے متعلق اپنے سخت ضوابط کے پیشِ نظر فیفا اس ثقافتی اور جذباتی درخواست پر کیا ردِعمل ظاہر کرتا ہے، جو عراقی عوام کی قومی اور مذہبی وابستگی اور عقیدت کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔/

 

4356712

نظرات بینندگان
captcha