
ایکنا نیوز- روزنامه «الخلیج» امارات کے مطابق چح سالہ بچی میسم یحی کو کم عمرترین حافظہ کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
میسم کی والدہ کا کہنا ہے: تین سال کی عمر سے میسم نے مقامی اسکول میں قرآنی کلاسز میں حفظ پر کام شروع کیا اور اب وہ حفظ قرآن میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
انکا کہنا تھا: تین سال کی عمر میں میسم نے دو پارے حفظ کرلیا تھا اور شیخ زائد مقابلوں میں ساتویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی تھی۔/