
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الریاده نیوز» کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیسکو کلب میں دھماکے کے بعد لوگ افراتفری میں بھاگ رہے ہیں۔
فلم کے مطابق لوگ چیختے ہوئے باہر کی سمت بھاگ رہے ہیں اور دھماکے کی فضاء واضح طور پر قابل مشاہدہ ہے۔
ویڈیو میں فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے کوشش کررہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے صارفین کے مطابق دھماکہ رات کو ایک بجے کے قریب ہوا ہے تاہم سعودی حکام نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے۔
حال ہی میں امریکی ایماء پر سعودی میں حلال ڈیسکو کلبوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسکی مذمت کی جارہی ہے اور سعودی باشندوں نے اس پر ناراضگی کا اظھار کیا ہے۔/