شیخ زکزاکی کی صحت بگڑنے کی اطلاعات

IQNA

شیخ زکزاکی کی صحت بگڑنے کی اطلاعات

9:43 - June 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506289
بین الاقوامی گروپ- زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کے مطبق انکو فوری طورپر آزاد نہ کیا تو انکی شہادت کا خطرہ موجود ہے۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق شیخ ابراهیم زکزاکی کی میڈیکل ٹیم کے مطابق انکے خون میں ایسے علامات موجود ہیں جو انکی صحت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک ہے۔

 

ایک طبی معائینہ کار کے مطابق انکے خون میں رسوبات گولیوں کی وجہ سے ہیں جو زخمی ہونے سے لیکر اب تک انکے جسم میں موجود ہیں اور حکومتی رکاوٹ کے باعث انکا آپریشن نہ ہوسکا ہے۔

 

بعض زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے متعدد بار شیخ ابراهیم یعقوب کو زہرخورانی کی بھی کوششیں کی گئی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ انکی صحت میں خرابی اسی وجہ سے رونما ہوئی ہو۔

 

شیخ زکزاکی کے قریبی افراد کے مطابق انکو فوری طور پر آزاد نہ کیا اور آپریشن و دیگر سہولیات نہ دی گئی تو انکی شہادت کا قوی امکان موجود ہے جسکی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

 

لندن انسانی و اسلامی تنظیم کے سربراہ مسعود شجره نے بھی انکی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

شیخ ابراهیم زکزاکی تین سال قبل حملے میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ انکے ساتھ ہزار سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ اس وقت سے شیخ شدید زخمی حالت میں اسیر ہیں۔

 

انکے قریبی زرائع نے تمام بہی خواہوں سے انکی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔/

3822993

نظرات بینندگان
captcha