عراق؛ قومی حسن قرآت کورس کا اہتمام

IQNA

عراق؛ قومی حسن قرآت کورس کا اہتمام

9:38 - July 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506311
بین الاقوامی گروپ- پانچواں نیشنل حسن قرات کورس «امیر قاریان» کے عنوان سے شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ عباسی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «امیر قاریان» کے عنوان سے حسن قرآت کے قومی کورس میں ایک سوبیس طلباء شریک ہیں۔

 

مذکورہ کورس آستانہ عباسی کے شعبہ قرآن برائے اطفال کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

 

پروگرام میں شہداء کے بچوں کو بھی خصوصی طورپر کورس میں شرکت کا موقع دیا گیا ہے۔

 

العلقمی کمپلیکس میں منعقدہ کورس دو مہینے تک جاری رہے گا جبکہ شرکاء کو قرآت کے علاوہ عقاید اور فقہ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

 

کورس میں حسن قرآت کے پانچ مدارس ،مدرسه حافظ خلیل اسماعیل، مدرسه شیخ عبدالفتاح الشعشاعی، شیخ محمد صدیق منشاوی، شیخ الشحات محمد انور اور شیخ ابوالعینین شعیشع اور شہداء کے بچوں کا اسکول شامل ہے۔

 

آستانہ عباسی کے تعاون سے بچوں کی رہائش، خوراک، تفریح اور دیگر تربیتی پروگراموں کے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔/

3824005

نظرات بینندگان
captcha