پاک فوج کے افسر سمیت 10 اہلکارشہید/طالبان اور بی ایل اے کی کارروائیاں

IQNA

پاک فوج کے افسر سمیت 10 اہلکارشہید/طالبان اور بی ایل اے کی کارروائیاں

8:43 - July 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506426
بین الاقوامی گروپ-شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کے دوران حملے میں ایک کیپٹن سمیت چار جوان شہید ہو گئے۔

ایکنا نیوز-پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سرحد کی نگرانی پر مامور پاک فوج کے دستے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے، شہدامیں حوالدارخالد،سپاہی نوید،بچل،علی رضا،محمدبابراوراحسن شامل ہیں ،دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ادھر  ایف سی اہلکار بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید، سپاہی نادر، سپاہی حفیظ اللہ اور سپاہی عاطف الطاف شامل ہیں۔

وزیرستان حملے کے ذمہ داری تحریک طالبان اور بلوچستان حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی۔

پاک فوج کے افسر سمیت 10 اہلکارشہید/طالبان اور بی ایل اے کی کارروائیاں

نظرات بینندگان
captcha