IQNA

8:05 - July 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506434
بین الاقوامی گروپ- امیر کویت نے عراقی اسپیکر سے ملاقات میں زائرین حسینی کو چہلم کے موقع پر جدید میڈیکل سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کردی۔

ایکنا نیوز- عراقی خبررساں ادارے «نون» کے مطابق عراقی اسپیکر«محمد الحلبوسی» نے وفد کے ہمراہ کویت کا دورہ کیا۔

 

امیر کویت«صباح احمد جابر الصباح» نے نجف میں قونصلیٹ کھولنے اور مین شاہراہ بنام «یا حسین(ع)» جو نجف و کربلا کے درمیان واقع ہے وہاں پر چہلم کے موقع پر جدید میڈیکل کیمپس لگانے کا اعلان کیا۔

اربعین حسینی کے موقع پر میڈیکل خدمت کے لیے تیار ہے- امیر کویت

گورنر نجف«لؤی الیاسری» کا کہنا تھا کہ وفد نے کویت کے ولی عھد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

الیاسری کا کہنا تھا: دوطرفہ ملاقات میں عراق کی تعمیر نو پر سرمایہ کاری کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔/

3830742

نام:
ایمیل:
* رایے: