مسلمان نوجوان کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ نہ لگانے پر زندہ جلا ڈالا

IQNA

مسلمان نوجوان کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ نہ لگانے پر زندہ جلا ڈالا

10:54 - July 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506438
بین الاقوامی گروپ-بھارتی انتہا پسند مسلم دشمنی میں اندھے ہوگئے، پندرہ سالہ لڑکے کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ نہ لگانے پر زندہ جلا ڈالا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق انتہا پسند بے لگام شدت پسند ہندوں نے اترپردیش میں پندرہ سالہ مسلمان نوجوان کو ہندوؤں کا مذہبی نعرہ لگانے کا کہا، انکار پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکے کا جسم پینتالیس فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے لڑکے پر خود سوزی کا الزام لگا دیا ہے۔

ہسپتال میں انڈین میڈیا سے گفتگو میں متاثرہ مسلمان نوجوان نے بتایا کہ چار ہندو لڑکوں نے اس کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ  جے شری رام‘ کا نعرہ لگائے۔ اُس کے انکار پر انہوں نے اُسے مارا پیٹا گیا اور مسلسل انکار پر انہوں نے اُس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

نظرات بینندگان
captcha