نوری مالکی: کربلا اسٹیڈیم میں شہر کا تقدس پامال کیا گیا

IQNA

نوری مالکی: کربلا اسٹیڈیم میں شہر کا تقدس پامال کیا گیا

9:40 - August 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506447
بین الاقوامی گروپ- حزب «الدعوه» کے جنرل سیکریٹری نوری المالکی نے کربلا اسٹیڈیم میں ناخوشگوار واقعات کی مذمت رتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق نوری المالکی نے مغربی ایشیاء کی افتتاحی تقریب میں کربلا کے اسٹڈیم میں رقص و سرور کے پروگرام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) سے منسوب شہر کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔

 

افتتاحی تقریب میں چند خواتین کی شرکت کے ساتھ بعض غیر اخلاقی جشن و سرور کے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا جس پر علما نے سخت اعتراضات کیے ہیں۔

 

نوری مالکی نے اس کام میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزارت کھیل اور مقامی حکام کی کوتاہی کا بھی نوٹس لیا جائے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونمو نہ ہو۔/

3831633

نظرات بینندگان
captcha