صھیونی گروپ ایلهان عمر کے مقبوضہ علاقوں میں سفر کا مخالف

IQNA

صھیونی گروپ ایلهان عمر کے مقبوضہ علاقوں میں سفر کا مخالف

8:04 - August 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506451
بین الاقوامی گروپ- صھیونی گروپ نے اسرائیلی عدالت میں ایلھان عمر کے دورے کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «فلسطین کرانیکل» کے مطابق " شوراٹ ھاڈین" نامی گروپ نے بائیکاٹ کے عنوان سے مہم شروع کیا ہے اور ایلھان عمر کے دورہ اسرائیل کو منسوخ کرنا چاہتا ہے۔

 

رکن کانگریس ایلھان عمر اور رشیدہ طلیب نے گذشتہ مہینے کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے مہینے کو اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

 

 اسرائیل کے امریکہ میں سفیر نے کہا تھا کہ ایلهان عمر اور رشیده طلیب کو ویزا جاری کیا جارہا ہے۔

 

ران ڈرمر کا کہنا تھا: امریکہ اور کانگریس کے احترام میں مسلمان اراکین کانگریس کو ویزا جاری کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان دونوں نمایندوں کو مقبوضہ علاقوں کے دورے سے نہیں روکا جائے گا۔

ان دونوں رکن کانگریس کا ویزا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی رضامندی سے ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

3831805

نظرات بینندگان
captcha