جرمنی؛ مسجدوں پر حملوں میں شدید تیزی

IQNA

جرمنی؛ مسجدوں پر حملوں میں شدید تیزی

9:00 - August 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506484
بین الاقوامی گروپ- سروے کے مطابق گذشتے مہینے میں مساجد پر حملوں میں ریکارڑ توڑ تیزی دیکھی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی صباح کے مطابق گذشتہ مہینے کو جرمنی کی بعض مساجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی اور ہر دو دن بعد کسی ایک مسجد پر حملے کا واقعہ درج کیا گیا ہے۔

 

اکثر مساجد کا جرمن نازی گروپس کی جانب سے دھمکی دی گیی ہے اور گذشتہ مہینے کو مسلم کونسل کی مساجد پر پندرہ حملے یا دھمکی ملنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

 

مسلم کونسل کے سربراہ«ایمن مزیق» کا کہنا تھا: مذکورہ تعداد پولیس کو رپورٹ ہوچکی ہے اور بہت سے واقعات کی رپورٹ درج بھی نہیں ہوچکی ہے۔

 

سیکورٹی اداروں کے مطابق آیزرلوهن، کلن، مونیخ، مانهایم، دویسبورگ، ماینز اور فیلینگن شونینگن کی مساجد میں بم رکھنے کی اطلاعات ملی تاہم تلاشی میں خبر درست ثابت نہ ہوسکی۔

 

بہت سی مساجد کی دیواروں پر شدت پسند نازیوں نے نفرت انگیز وال چاکنگ کی ہیں۔

 

مسلم کونسل نے بڑھتے ہوئے واقعات اور اسلام فوبیا کے سلسلے کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کے مسلمان امن کے ساتھ عبادت کرسکے۔

 

جرمنی کی ۸۱ ملین آبادی میں ۷۔۴ ملین مسلمان آباد ہیں اور فرانس کے بعد دوسری بڑی آبادی والے ملک شمار کیا جاتا ہے۔/

3833638

نظرات بینندگان
captcha