پاکستان کا 73واں یوں آزادی 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منایا جارہا ہے

IQNA

پاکستان کا 73واں یوں آزادی 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منایا جارہا ہے

8:36 - August 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506501
بین الاقوامی گروپ- پاکستانی عوام آج 14 اگست 2019 کو اپنا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی اپنے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشیمر کے طور پر منا رہے ہیں تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت گلگت اور مظفر آباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق پرچم کشائی کی اہم تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں اعلیٰ سول اور فوجی قیادت شرکت کرے گی۔

اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ’لوگو’ جاری کیا ہے جس میں ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ کا نعرہ درج ہے۔

بعد ازاں کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha