ٹرمپ: گرفتار داعش دہشت گردوں کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا

IQNA

ٹرمپ: گرفتار داعش دہشت گردوں کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا

9:44 - August 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506550
بین الاقوامی گروپ- امریکی صدر کے مطابق اسیر دہشت گردوں کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق امریکی صدر نے جرمن صدر سے گفتگو میں کہا کہ شام میں گرفتار دہشت گردوں کے حوالے سے G7 اجلاس میں دیگر سربراہان سے بات کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: یہ انصاف نہیں کہ امریکہ اکیلا انکی نگہداشت پر خرچہ کرتا رہے جبکہ ان میں سینکڑوں دیگر ممالک کے قیدی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ان میں کافی افراد یورپ اور جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یورپ ان کو تحویل میں لے۔

 

مرکل نے کہا کہ جرمنی تعاون کررہا ہے اور کافی افراد کو ہم پہلے ہی واپس لے چکے ہیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر یورپ نے ان دہشت گردوں  کو واپس نہ کیا تو وہ انکو آزاد کردے گا۔/

3837757

نظرات بینندگان
captcha